دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تونسہ :پنجاب اور بلوچستان کو ملانے کے لیے 138 کلومیٹر روڈ پر کام کی رفتار تیز

بین الصوبائی روڈ سے پنجاب اور بلوچستان کے فاصلے سمٹ جائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب اور بلوچستان کو ملانے کے لیے 138 کلومیٹر طویل بین الصوبائی کشادہ روڈ پر کام کی رفتار تیز تر کردی گئی۔

تین پیکجز میں روڈ کو اڑھائی سال میں مکمل کیا جائیگا جس پر ساڑھے دس ارب روپے خرچ ہوں گے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید کا زیر تعمیر منصوبہ کا معائنہ

تونسہ شریف وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے پنجاب اور بلوچستان کے مکینوں کےلئے بڑی خوشخبری ہے

تونسہ سے چھپر بلوچستان براستہ بارتھی138 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روڈ پر دس ارب 48 کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے معائنہ کرتے ہوئے کشادہ روڈ کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کئےڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی

اے سی تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز نے منصوبہ نے بریفنگ دی۔کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

بین الصوبائی کشادہ روڈ کو جلد مکمل کیا جائے۔روڈ میں آنے والی رودکوہیوں کےلئے پل بھی تعمیر ہوں گے

کمشنر نےروڈز کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے پل کو جلد منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

کمشنر ذیشان جاوید نے روڈ کی کمپیکشن اور دیگر معیار کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ

بین الصوبائی روڈ سے پنجاب اور بلوچستان کے فاصلے سمٹ جائیں گے

پہاڑوں کو کاٹ کر کشادہ روڈ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ہائی ویز کی نگرانی ایف ڈبلیو اور پراجیکٹ اڑھائی ماہ میں مکمل کرے گا

کمشنر نے چوکی والا تا آٹامک انرجی اور زین تا بارتھی روڈ پر بھی بریفنگ لی اور کہا کہ

منصوبہ کی بروقت تکمیل کےلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں

About The Author