نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ابنِ قاسم باغ اسٹیڈیم :ملتان کی کشادہ پیشانی پہ جھلملاتا جھومر||محمد شیراز اویسی

گراونڈ کے بہترین محل وقوع اور مرکزی حیثیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ھے کہ ملتان شہر کے چاروں طرف سے بآسانی اس گراونڈ تک پہچنے کے لیے راستے اور زراٸع میسر ہیں

محمد شیراز اویسی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1975 میں قاٸم کیا گیا ملتان کی بلندی پر ایستادہ وہ شاہکار جس کے بغیر کھیلوں کی ھی نہیں ملتان کی سیاسی اور سماجی تاریخ بھی نامکمل ھے 18000 تماشاٸیوں کی گنجاٸش کے اس اسٹیڈیم میں شروع میں دنگل کے مقابلے کراٸے جاتے تھے اور پھر ٹیوب لاٸٹس لگا کر رات میں فٹبال کے مقابلے بھی کراٸے گٸے جس سے ملتان کے لوگوں کو تفریح کا ایک شاندار زریعہ میسر آ گیا محترم والد صاحب کے ساتھ جا کر ھم نے بھی کٸی فٹبال کے میچ دیکھے

No description available.

 لیکن بدقسمتی کہ پھر یہ اسٹیڈیم سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ریڈار پر آ گیا جنھوں نے کھیل کے اس خوبصورت میدان کو اپنے اجتماعات کے لیے استعمال کیا اور اس کی دلکشی اور رعناٸی کو بڑی بے رحمی سے نوچ ڈالا اس اسٹیڈپم میں تقریبا چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گٸے ہیں جن میں پاکستان نے دو دفعہ ویسٹ انڈیز اور ایک ایک دفعہ سری لنکا نیوزی لینڈ انڈیا اور آسٹریلیا کا سامنا کیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل اس گراونڈ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان 17 دسمبر 1982 کو کھیلا گیا جس میں پاکستان 37 رنز سے فاتح ٹھہرا اور آخری ون ڈے میچ 14 اکتوبر 1994 میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی واحد ٹیسٹ میچ اس گراونڈ میں 1980 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا فٹبال کے بھی کٸی شاندار قومی ٹورنامنٹس کی میزبانی اس گراونڈ نے کی جس میں پورے ملک سے ٹیمیں شرکت کرتی تھیں اور کیا شاندار اور پرہجوم میچز ھوتے تھے فٹبال کے میچز اب بھی اس گراونڈ میں کراٸے جاتے ہیں پچھلے دنوں بھی فٹبال لیگ منعقد ھوٸی لیکن گراونڈ کی خستگی اور ناگفتگی کی وجہ سے تماشاٸیوں کی تعداد نہ ھونے کے برابر تھی چند سال پہلے گراونڈ کی سیڑھیوں کے نیچے دوکانوں کی تعمیر و مرمت کر کے فوڈ اسٹریٹ کی شکل دی گٸی جس کی وجہ سے شہریوں کو بیٹھنے اور تفریح کے لیے ایک بہترین جگہ میسر آٸی لیکن پھر وھی روایتی محکمانہ کاہلی تساہل پسندی اور مناسب دیکھ بھال نہ ھونے کی بنا پر فوڈ اسٹریٹ اجڑے دیار کا منظر پیش کر کے نشٸیوں کی آماجگاہ بنی ھوٸی ھے

No description available.

 گراونڈ کے بہترین محل وقوع اور مرکزی حیثیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ھے کہ ملتان شہر کے چاروں طرف سے بآسانی اس گراونڈ تک پہچنے کے لیے راستے اور زراٸع میسر ہیں اگر ارباب اختیار توجہ دیں تو ملتان کے مسمار ھوتے اس دلکش اور تاریخی شاہکار کو محفوظ بنا کر موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہترین تعمیری اور تفریحی استعارے میں تبدیل کیا جا سکتا ھے

About The Author