نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس

انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کے پی حکومت کی اپیل پر سماعت

سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکا،عدالت

بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے،عدالت

صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے،ایڈووکیٹ جنرل کے پی

جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے،جسٹس عمر عطا بندیال

ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے،جسٹس عمر عطا بندیال

سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا،جسٹس عمر عطا بندیال

کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی،جسٹس منصور علی شاہ

سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیئے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے،جسٹس منصور علی شاہ

ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں،ایڈووکیٹ جنرل کے پی

اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے،ایڈووکیٹ جنرل کے پی

تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

دو سے زائد امیدواروں کا ایک انتخابی نشان ہونے کی صورت میں ووٹر کو مشکلات ہوں گی،ایڈوکیٹ جنرل کے پی

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک سے زائد امیدوار کی صورت میں بیلٹ پیپر پر امیدوار کی تصویر لگا کر مسئلہ حل ہوسکتا ہے،عدالت

جماعتوں بنیادوں پر الیکشن کروانے کے حکم پر ہمارے اعتراضات کو مرکزی کیس کے ساتھ سنا جائے،ایڈووکیٹ جنرل کے پی

پشاور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد مزید اس کیس کو سنیں گے،عدالت

About The Author