وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اہم کامیابی ہوئی ہے، صوبہ پنجاب پولیو فری ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے، اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے پولیو فری ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں
پنجاب کو پولیو فری بنانے پر محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے پولیو فری ہونے کے باوجود پولیو ویکسینیشن مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق
اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانا ہے، بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کا تسلسل ضروری ہے،،،عثمان بزدار نے مزید کہا کہ
صوبہ بھر میں خسرہ اور روبیلا کے ساتھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،،واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا
جس میں محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ