نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر دو سو چونتیس ہوگیا

سڑک ہر باہر نکلتے ہیں تو سموگ ہوتی ہے بچے بڑی سبھی مشکل کا شکار ہیں

لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر دو سو چونتیس ہوگیا

سموگ جانچنے کے نچی عالمی ادارے کے مطابق لاہور کا سب سے زیادہ آلودہ علاقہ کوٹ لکھپت قرار

کوٹ لکھپت کا اے کیو آئی تین سو اکہتر ریکارڈ کیاگیا

لاہور شہر سے اسموگ کے بادل چھٹ نہ سکے،، لاہور شہر آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دو سو چونتیس اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے

لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں کوٹ لکھپت پہلے نمبر پر ہے جہاں کا ائرکوالٹی انڈیکس تین سو اکہتر ریکارڈ کیا گیا

انار کلی تین سو اکتالیس،،رائیونڈ روڈ پر تین سو آٹھ جبکہ سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں اے کیو آئی تین سو پانچ ریکارڈ کیاگیاہے

محکمہ موحولیات نے ایک سو اکسٹھ آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کو سیل کیا جبکہ انسداد سموگ ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ایک ہزار تین سو اٹھہتر چالان بھی کیے

شہری کہتے ہیں اسموگ کے خاتمے کیلئے بھرپور کاروائیوں کی ضرورت ہے

 عمران علی۔ مختیار احمد
سڑک ہر باہر نکلتے ہیں تو سموگ ہوتی ہے بچے بڑی سبھی مشکل کا شکار ہیں

اسموگ کے تدارک کیلئے کمشنر لاہور نے صنعتی یونٹس پر سرپرائز وزٹ کرنے کے بھی حکامات جاری کیے ہیں

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

About The Author