دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کیخلاف تشدد کا عالمی دن آج منایاجا رہا ہے

لاہور سمیت ملک بھر میں نجی اور سرکاری تنظمیوں کے زیراہتمام آگاہی سیمنارز اور تقریبات ہوں گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کیخلاف تشدد کا عالمی دن آج منایا جائے گا

لاہور سمیت ملک بھر میں نجی اور سرکاری تنظمیوں کے زیراہتمام آگاہی سیمنارز اور تقریبات ہوں گی،، پنجاب میں ایک سال کے دوران ویمن ہیلپ لائن پر صنف نازک سے متعلق درج شکایات بارے جانتے ہیں

پچیس نومبرخواتین کے خلاف تشدد کا عالمی دن، یہ دن منانے کا مقصد صنف نازک کو اپنے حقوق اور ظلم کیخلاف آواز اٹھانے اور انصاف دلانے سے متعلق آگاہی دینا ہے

پنجاب وویمن ہیلپ لائن ریکارڈ کے مطابق رواں سال خواتین کے ساتھ بدسلوکی، تشدد اور ہراسگی کے متعلق

سولہ ہزار شکایات موصول ہوئیں، ا ٓٹھ ہزار سے زائد خواتین کو رہنمائی اور پانچ ہزار کو قانونی مدد فراہم کی گئی،، جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی آٹھ ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں

واکس پاپس،،، فاطمہ چدھڑ، چیئرپرسن وویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب، عمران احمد، لیگل ایڈوائزر پنجاب وویمن ڈویلیپمنٹ،موصول شکایات پر متعلقہ پولیس افسران کو ڈائریکشن دی جاتی ہیں

خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی کارکنوں کے مطابق ہراسگی اور تشدد کے واقعات کو کم کرنے کیلئے آگاہی کے ساتھ سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔

 نبیلہ مالک یو این ویمن ٹیکنیکل ایڈوائزر، زنیرہ اظہر، خواتین پر تشدد کے واقعات دن بدن بڑھ رہے ہیں لیکن آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوپاتے،، قانونی سازی سے بہت سی چیزیں بہت ہو سکتی ہے

چند رو پہلے،،صوبائی وزیر آشفہ ریاض کی زیر صدارت خواتین کیخلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے لڑکیوں کو جوڈو کراٹے کی تربیت اور کیڈٹ کورسز کروانے کی تجویز دی گئی تھی

About The Author