نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تیاریاں مکمل,,,بلدیاتی قوانین کے حوالے سے مجوزہ مسودہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی لانے کا امکان ہے

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پیشرفت،،،نئے ترامیم کے مطابق حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیاگیاہے

نئی ترامیم کے مطابق لارڈ مئیر، مئیر کے بعد نیبر ہڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائیں جائیں گے

پنجاب اسمبلی سے نئے بلدیاتی قوانین کی منظوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حکومت کم از کم چار ماہ کا وقت مانگے گی

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے مطابق تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر چکی ہیں

About The Author