نومبر 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تیسرا ملتان لٹریری فیسٹیول||سید علی نقوی

علی حیدر گیلانی اور جنابِ سلمان نعیم کی آمد بھی شاکر بھائی کی مرہونِ منت رہی، رضی بھائی وہ پہلے شخص تھے کہ جن کے ساتھ میں نے ایم ایل ایف تھری کی ون تو ون پلانگ کی وسعت اللہ بھائی سمیت کئی نام اس ملاقات میں تجویز ہوئے وجاہت مسعود صاحب اگر نہ ہوتے تو یہ رونق جو لگی ممکن ہی نہیں تھی،

علی نقوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تیسرا ملتان لٹریری فیسٹیول 13 اور 14 نومبر کو ملتان ٹی ہاؤس میں منعقد ہوا فیسٹیول کے آغاز میں ڈاکٹر انوار احمد صاحب نے جو بات کی اس کی گونج دورانِ فیسٹیول اور آج ڈیڑھ دن گزر جانے کے باوجود سنائی دے رہی ہے وہ یہ کہ ایم ایل ایف ون مین شو ہے یعنی یہ صرف علی نقوی کی کوشش و کاوش ہے یہ وہ واحد بات ہے کہ جس کی میں مذمت کرتا ہوں انوار صاحب تو میرے لیے باپ، استاد، بڑے بھائی، دوست، رازدان اور نہ جانے کیا کیا ہیں میرے ضمن میں انکا ریکارڈ بیجا تعریف کا ہی رہا ہے کیونکہ کمزور طالب علم کی تعریف تو کرنی ہی پڑتی ہے لیکن باقی جو احباب یہ بات مسلسل کر رہے ہیں وہ شاید حقائق سے بے خبر ہیں ایم ایل ایف کے سیزن تھری کا کریڈٹ کئی لوگوں کے سر ہے،
No photo description available.
سیشنز کے موضوعات سے لیکر شرکاء تک سارا کام ڈاکٹر اختر علی سید صاحب نے کیا یہاں تک کہ بعض سیشز کے میزبانوں کو سوال تک بنا کر دئیے اور اس کے بعد میری ملاقات حسن معراج جیسے باکمال شخص سے کرائی کہ جنہوں نے میرے لیے راستوں کو ایسے کلیر کرایا جیسے ایک بڑا بھائی کراتا ہے،
No photo description available.
شاکر بھائی نے میرے باختہ حواس اس وقت بحال کیے کہ جب ملتان آرٹس کونسل نے عین وقت پر ہماری بکنگ سبوثاز کی اور مجھے یہ سمجھایا کہ یہ وقت کسی بھی قسم کی الجھن پیدا کرنے کا وقت نہیں ہے ہم فیسٹیول کو ٹی ہاؤس منتقل کر دیتے ہیں مخدوم جاوید ہاشمی، علی حیدر گیلانی اور جنابِ سلمان نعیم کی آمد بھی شاکر بھائی کی مرہونِ منت رہی، رضی بھائی وہ پہلے شخص تھے کہ جن کے ساتھ میں نے ایم ایل ایف تھری کی ون تو ون پلانگ کی وسعت اللہ بھائی سمیت کئی نام اس ملاقات میں تجویز ہوئے وجاہت مسعود صاحب اگر نہ ہوتے تو یہ رونق جو لگی ممکن ہی نہیں تھی،
No photo description available.
 اسی طرح سجاد مہدی صاحب کی مہربانی سے چودھری منظور صاحب جیسے لوگوں کی شرکت ممکن ہوئی، میرے بڑے بھائی سید افتخار علی صاحب نے امجد بھٹی بھائی کی مدد سے شرمیلا فاروقی جیسی شخصیت کو انگیج کرا کر دیا جو کہ مجھ ایسے کے لیے نہ ممکن تھا کئی لوگوں نے مجھ سے کہا کہ ٹیم نہیں ہے تم ہی تم ہو میں کیسے بتاؤں کہ ڈاکٹر سید مقبول گیلانی، سید توقیر شاہ، اعجاز بھائی (owner Avalon hotels) ، شمائلہ حسین، حسنین جمال، نیئر مصطفیٰ، منیر الحسینی، سلیم ہلبی، رومان ملک، الیاس کبیر، اسرار چودھری، زری اشرف، رامش فاطمہ، حافظ صفوان احمد، حارث اظہر صاحب، جمشید رضوانی بھائی، ہما سحرش، ڈاکٹر خاور نوازش سمیت سب ایم ایل ایف کے ٹیم ممبرز بھی ہیں اور مالکان بھی میرا اس پر کوئی اجارہ نہیں ہے اور باقی اگر کوئی دوست یہ سمجھتے ہیں کہ انکو شامل نہیں کیا گیا تو میں ان سے معذرت کے ساتھ ساتھ ایم ایل ایف 2022 کی تاریخ کا اعلان آج کر رہا ہوں، ملتان لٹریری فیسٹیول 2022 نومبر کی 18 اور 19 تاریخ کو ملتان ٹی ہاؤس میں منعقد ہو گا لٹریچر، آرٹ، علم وہ ادب، تاریخ سے شغف رکھنے والوں سے درخواست ہے کہ میری رہنمائی اور مدد کریں یہ ایک دعوتِ عام ہے کہ جو ایک سال پہلے دی جارہی ہے تاکہ سن 2022 میں کوئی دوست یہ محسوس نہ کرے کہ ایم ایل ایف ایک ون مین شو ہے…… جلد کوریج اپ لوڈ کر دی جائے گی

About The Author