دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غیرت بِرگیڈ اور جادو کی جھپی ||فضیل اشرف قیصرانی

غیرت برگیڈ کے نھنے ارطغرلوں نے پنجاب پولیس کا جو تھریٹ الرٹ نیوزی لینڈ کے انکار پہ وائرل کیا تھا کہ ہاں خطرہ تھا مگر ہم تیار تھے۔انگلینڈ پر کوئ ویسی تیاری یا خطرہ؟

فضیل اشرف قیصرانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

افغانستان میں اپنی جیت کی خوشیاں تھم گئ ہوں اورگولی کھا کر غیرت مند بننے کا بخار اتر چکا ہو تو خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔غیرت برگیڈ کی نئ بھرتی رمیز راجہ فرماتے ہیں کہ ہم مزید انکاروں کے لیے بھی تیار ہیں اوراب ہم اسکا بدلہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو میدانِ جنگ(کھیل کے میدان) میں ہرا کر لیں گے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ زمبابوے اور بنگلہ دیش کی بی ٹیم تیار تھی آنے کو(ذرا لیول ملاحظہ ہو نئ بھرتی کا،کہاں انگلینڈ اور کہاں زمبابوے)۔
غیرت برگیڈ کے نھنے ارطغرلوں نے پنجاب پولیس کا جو تھریٹ الرٹ نیوزی لینڈ کے انکار پہ وائرل کیا تھا کہ ہاں خطرہ تھا مگر ہم تیار تھے۔انگلینڈ پر کوئ ویسی تیاری یا خطرہ؟
دوسری جانب بھارت میں بھارتی پنجاب میں نوجوت سنگھ سدھو کو اس بنیاد پر وزارتِ عالیہ پنجاب کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا کہ وہ پاکستان آ کے جھپیاں ڈال گۓ تھے۔افغان طالبان یاد رکھیں ہماری جھپیاں ایسی ہی ہوتی ہیں،یعنی جادو کی جھپیاں۔
ایک وقت وہ تھا کہ بھارتی وزیر اعظم بنا دعوت کے پاکستان اتر جایا کرتے تھے اور غیرت برگیڈ جل بُھن جایا کرتی تھی اور ایک وقت یہ ہے کہ وزرااعظم تو کجا کرکٹ کے کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار نہیں۔
ٹک ٹاکر عائشہ کے واقع پر انگریز خاتون سیاح کے حوالے دینے والوں سے گزارش ہے کہ کھلاڑیوں کو بھی ویسے حوالے دے کر کوئ منت ترلہ پروگرام جاری کر دیں ،شاید کسی اہل دل کا دل ہی پسیج جاۓ۔۔۔
کارِ مملکت شد بازیچہ ط

About The Author