نومبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تبدیلی سرکار نے عوام پر پٹرولیم مصنوعا ت کی ریکارڈ قیمت کا بم گرا دیا

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل قوم سے خطاب میں عوام کو خبردار کردیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑیگا۔

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے صرف دو دن بعد ہی وفاقی حکومت نے رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8  روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا۔ ہر پہلو دیکھا گیا۔ پوری دنیا میں پٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی۔ حکومت پہلے ہی پٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی۔ اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل قوم سے خطاب میں عوام کو خبردار کردیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑیگا۔

About The Author