دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کا پیکج خطاب ! گڈریئے کے بچے والا شور اور ایک ڈراؤنے خواب کی چتاونی ۔۔۔۔۔۔||رؤف لُنڈ

لوگ واپس پلٹ آتے ۔ ایک دن واقعتاً شیر آگیا۔ گڈریا کے بچے نے بہت شور مچایا کہ شیر آیا شیر آیا، مگر کوئی بندہ بشر اس کی مدد کو نہ گیا اور اس طرح شیر گڈریا کے بچے کو کھا گیا۔۔۔۔۔

رؤف لُنڈ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان کا پیکج خطاب ! گڈریئے کے بچے والا شور اور ایک ڈراؤنے خواب کی چتاونی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

آج وزیراعظم نے قوم سے ٹی وی پر ریکارڈ شدہ خطاب کیا ۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا خطاب تھا کہ جسے پاکستانی عوام نے سچ اور اعتماد سے محروم اس حیثیت میں لیا جو ھم میں سے اکثر بچپن میں "گڈریا کے بچے کی کہانی ” کے طور پر پڑھ اور سن چکے ہیں ۔ یاد داشت تازہ کرنے کے طور کہانی کا خلاصہ کچھ یوں ھے کہ ایک گڈریا کا بچہ ریوڑ چرانے جاتا۔ وہ کسی وقت اچانک شور مچانا شروع کردیتا کہ لوگو شیر شیر آیا۔ لوگ مدد کو دوڑ کے جاتے تو بچہ کہتا میں نے تو مذاق میں جھوٹ بولا۔ لوگ واپس پلٹ آتے ۔ ایک دن واقعتاً شیر آگیا۔ گڈریا کے بچے نے بہت شور مچایا کہ شیر آیا شیر آیا، مگر کوئی بندہ بشر اس کی مدد کو نہ گیا اور اس طرح شیر گڈریا کے بچے کو کھا گیا۔۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی اب تک کے اپنے تین سالہ اقتدار میں اس قدر بے سر و پا باتیں کی ہیں اور پھر ان پر اتنے یو ٹرن لئے ہیں کہ ٹی وی پہ اس تشہیر کے باوجود کہ وزیراعظم قوم کیلئے بہت بڑا رعائتی پیکج کا اعلان کر رھے ہیں، مگر لوگوں نے پھر بھی اس خطاب کو سنجیدہ نہ لیا ۔ اور کمال ھے کہ وزیراعظم نے "چونکہ چنانچہ” ، "اگرچہ مگرچہ "، "نیچے چلا گیا ” ، "اوپر جا رہا ھے ” جیسی روائتی موشگافیوں کا اپنا سابقہ ریکارڈ اور اعزاز برقرار رکھا۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں آٹے ، گھی اور چینی کے سستا ہونے بارے بات کی تو لوگ/عوام "چلو اونٹ کے منہ میں زیرہ ھی سہی ” کے طور پر خوش ہونا چاہ رھے تھے کہ وزیراعظم نے اپنے اسی ایک ھی سانس میں عوام پر "سچا اور کھرا ” میزائیل داغ دیا ۔ "پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے کا میزائیل” ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب عوام اپنے محبوب وزیراعظم کے مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر داغے جانے والے میزائیل کے خوف میں گھرے سکتے کے عالم میں دو دوستوں کے اس مکالمے کو یاد کر رھے ہیں ۔

ایک دست ! "اگر مجھے اِس طرف والے چھوٹے پہاڑ جتنا دولت مل جائے تو دیکھنا کتنا مزہ آتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ”
دوسرا دوست ! "اگر پھر تجھے اُس پرلے بہت بڑے پہاڑ جتنا جرمانہ بھرنا پڑ گیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟”

 مبارک باد اور سرخ سلام۔۔۔رؤف لُنڈ

اک ذرا صبر کہ جبر کے دن تھوڑے ہیں۔۔۔رؤف لُنڈ

 کامریڈ نتھومل کی جدائی ، وداع کا سفر اور سرخ سویرے کا عزم۔۔۔رؤف لُنڈ

زندگی کا سفر سر بلندی سے طے کر جانے والے کامریڈ کھبڑ خان سیلرو کو سُرخ سلام۔۔۔رؤف لُنڈ

رؤف لُنڈ کی مزید تحریریں

About The Author