آزاد کشمیرکے ضلع سدھنوتی کی تحصیل پلندری میں منجھاڑی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بس راولاکوٹ سے کوٹلی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرعبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا اورانتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری