حکومت پنجاب کا گنے کے کاشتکاروں کے لئے فیصلہ
گنے کی فصل کے لیے کم از کم قیمت دو سو پچپن روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ
دوہزار اٹھارہ تک گنے کے کاشتکار کو ایک سو اسی روپے کی سرکاری قیمت کی بجائے ایک سو دس سے ایک سو بیس روپے ملتے تھے۔
کاشتکاروں کو مذکورہ قیمت کی رقم بھی کئی کئی ماہ بعد ملتی تھی۔
ہماری پالیسیز کی وجہ سے کاشتکاروں کو 3 سال میں فصل کا بہترین اور بروقت معاوضہ ملا۔
ہم نے شوگر ملوں سے پچھلے ادوار کے اربوں روپے کے بقایا جات بھی کسانوں کو واپس دلوائے۔
فصل کے معاوضے کی "بنک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی” کا قانون بھی بروقت اور
کٹوتی کے بغیر ادائیگییوں کو یقینی بنائے گا۔
کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشحالی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور