بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومتِ سندھ کا سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی مدد کا اعلان
وزارت سیاحت ثقافت سندھ نے صدارتی ایواڈ یافتہ سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی مدد کی اپیل کی
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں شاکر شجاع آبادی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی،
جس میں لوگوں نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی گئی۔
سندھ کے وزیر سیاحت و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے شاکر شجاع آبادی کی
تصویر والے ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ
سندھ حکومت سرائیکی شاعر کی تمام مالی معاونت کرے گی۔
صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے مشہور سرائیکی شاعر کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
جب شاکر شجاع آبادی کی طبیعت کی ناسازی کا سنا تو کہا کہ شاکر سرائیکی وسیب کی شان ہے اور ہمارا سرمایہ ہے۔
اس کا علاج سندھ حکومت کروائے، وزارت ثقافت سندھ ، شاکر صاحب کے
علاج یا مالی مدد کے لیئے حاضر ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ