نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ کا کراچی کے نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم

چیف جسٹس گلزار احمد نے  ریمارکس دیے کہ  کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ہمارے نزدیک نسلہ ٹاور ختم ہوگیا صرف گرانے کا مسئلہ ہے۔ کمشنر کراچی ایک ہفتہ میں ٹاور گرا کر رپورٹ  جمع کروایں۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ  کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کور ٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے  نسلہ ٹاور اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟

چیف جسٹس گلزار احمد نے  ریمارکس دیے کہ  کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ہمارے نزدیک نسلہ ٹاور ختم ہوگیا صرف گرانے کا مسئلہ ہے۔ کمشنر کراچی ایک ہفتہ میں ٹاور گرا کر رپورٹ  جمع کروایں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں، تمام اخراجات ٹاور کے مالک سے لئے جائیں اگروہ اخراجات نہ دے تو اس کی جائیداد ضبط کر لی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ : پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم

عدالت نے کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور کے مالک سے رقم لے کر متاثرین کو واپس دلانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ بلاسٹ سے ارد گرد کسی عمارت کا یا جانی نقصان نہیں ہونا چاہئے ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  نے نسلہ ٹاور کی بجلی اور پانی کے کنکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

About The Author