دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماموں بننے پر مفت پیٹرول بانٹنے کا اعلان

پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت بھی متاثر ہو رہا ہے

نئی دہلی

بھارتی شہری نے بہن کے گھر بیٹی پیدا ہونے کی خوشی میں مفت پیٹرول بانٹنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث صرف

پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت بھی متاثر ہو رہا ہے

ایسے میں مفت پیٹرول ملنا یقیناً کسی نعمت سے کم نہیں ہو گا۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع بیتول میں ایک شہری دیپک سینانی کی بہن کے گھر بیٹی پیدا ہوئی۔

جس کی خوشی میں شہری نے پیٹرول مفت بانٹنے کا اعلان کر دیا۔ دیپک سینانی ایک پیٹرول پمپ کے مالک ہیں۔

دیپک سینانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوگ بیٹی کے پیدا ہونے پر اس طرح خوشی کا اظہار نہیں کرتے جس طرح لڑکے کی پیدائش پر ہوتا ہے

تاہم میں اس تاثر کو بھی ختم کرنا چاہتا ہوں اور بہن کی بیٹی کی پیدائش پر میں نے کچھ انوکھا کرنے کا سوچا تو مجھے پیٹرول مفت دینے کا خیال آیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر لگا کہ لوگ اسے میری پیٹرول پمپ کی تشہر نہ سمجھ بیٹھیں

تاہم میں نے اس خیال کو دل سے نکال دیا۔

شہری کا کہنا ہے کہ 100 روپے کا پیٹرول ڈلوانے والے کو اضافی 5 فیصد

جبکہ 200 سے 500 روپے کا پیٹرول ڈلوانے والوں کو 10 فیصد اضافی پیٹرول دیا جا رہا ہے۔

About The Author