دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکی سفیر نامزد

امریکہ کاافغانستان سے متعلق ماسکو مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا اعلان

ڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکی سفیر نامزد

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان میں بڑی سفارتی تبدیلی کردی۔

صدر جوبائیڈن نے تیونس میں تعینات ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر نامزد کردیا۔

ڈونلڈ بلوم 2019سے تیونس میں بطورا مریکی سفیر خد مات سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم کو افغانستان میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے کابل کے سفارتخانے میں بحیثیت قونصلر برائے سیاسی امور

خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکے ہیں۔

 امریکہ کاافغانستان سے متعلق ماسکو مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفیر مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل تعینات رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے قاہرہ اور کویت میں بھی خدمات سرانجام دیں ہیں۔

ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں تعیناتی کی حتمی منظوری امریکی سینیٹ دے گی۔

ڈونلڈ بلوم کو افغٖانستان سمیت اس علاقے میں کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

ان کی پاکستان میں تعیناتی ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب امریکہ کے

افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال مکمل طور پر بدل چکی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جب پاکستان طالبان کے زیر اقتدار پڑوسی کے ساتھ سفارتکاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

ڈونلڈ بلوم کی تعیناتی اہم فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ

افغانستان امداد یا غیر ملکی ذخائر تک رسائی کے بغیر انسانی تباہی کے دہانے پر ہے۔

About The Author