دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تبدیلی سرکار نے عوام پر پٹرولیم مصنوعا ت کی ریکارڈ قیمت کا بم گرا دیا

قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 122 روپے چار پیسے میں فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

اسلام آباد:

وزارت خزانہ کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک لیٹر پیٹرول 127 روپے 30 پیسے کا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 122 روپے چار پیسے میں فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل فی لیٹر 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 99 روپے 51 پیسے مقرر تھی۔  
مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے پہلے مٹی کا تیل 99 روپے 31 پیسے میں فروخت ہورہا تھا۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا تو ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرینڈز بن گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کاروباری اور سیاسی شخصیات کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مختلف انداز میں خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سینیئر صحافی اور اینکرپرسن حامد میر ان مصنوعات میں اضافے پر لکھتے ہیں کہ ’بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی ہے جی ! پیٹرول ساڑھے دس روپے اور ڈیزل ساڑھے بارہ روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔‘
’اس کے ساتھ ہی ساتھ بجلی بھی مہنگی ہو گئی ہے اور یوٹیلٹی سٹورز پر کئی اہم اشیا سمیت بوٹ پالش بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔ اب پالش سے پہلے بہت سوچنا پڑےگا بہتر ہو گا پالش نہ ہی کریں۔‘

About The Author