نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے‘

انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ملکی تاریخ میں بھی یہ انتہائی اہم ہے کہ سول اور ملٹری تعلقات آئیڈیل ہیں۔

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے ،

وزیراعظم اور آرمی چیف کا اس پر اتفاق ہے۔ اس سلسلے میں اتھارٹی وزیراعظم ہیں۔ قانونی ضوابط مکمل کرکے ان کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ رات طویل ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ملکی تاریخ میں بھی یہ انتہائی اہم ہے کہ سول اور ملٹری تعلقات آئیڈیل ہیں۔

فوادچودھری نے کہا کہ وزیراعظم آفس کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو۔ پاکستان کی فوج اور سپہ سالار بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے وزیراعظم یا سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی ہو۔ دونوں کا ایک دوسرے سے انتہائی قریبی تعلق ہے۔

About The Author