فیس بک کی موبائل ایپ پر انسٹاگرام کی طرز کا نیا فیچر ریلز کر دیا گیا۔
اس سے قبل فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل بھی کی تھی
جو بےحد مقبول ہوا اور اب وہ اس ریلز کے ساتھ ہی یہی امید کررہی ہے۔
فیچر سب سے پہلے امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
فیس بک ریلز موسیقی، آڈیو، ایفیکٹس اور دیگر پر مشتمل فیچر ہوگا
جس کو نیوز فیڈ یا گروپس میں دیکھا جاسکے گا۔ جب صارف ایسی مختصر ویڈیو کو دیکھے گا
تو وہ آسانی سے کریٹیئر کو فالو کرسکے گا یا اپنے دوست سے شیئر کرسکے گا۔
فیس بک کی جانب سے انسٹا گرام صارفین کو فیس بک مین ایپ میں ریلز کو ریکومینڈ
کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے ریلز فیچر کو
مستقبل قریب میں دونوں ایپس میں مکمل طور پر ایک کردیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس