دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان سائیکلون میں تبدیل ہونے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواوں سے بوسیدہ تعمیرات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کل تک سائیکلون میں تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں موسلادھار بارشیں ہوں گی۔

کراچی، ساحلی پٹی اور گوادارسائیکلون سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

 کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے بارش کا اسپیل شروع ہوگا۔

ماہی گیر سمندر میں طغیانی کے پیش نظر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواوں سے بوسیدہ تعمیرات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

 سردار سرفراز نے کہا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں سندھ کی ساحلی پٹی سے گوادر تک تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 

ہواؤں کی رفتار60سے70 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان گلاب کے اثرات بھی کراچی تک آنے لگے ہیں۔

کراچی کے مضافاتی علاقوں  میں بارش، ساحلی علاقوں میں تیزہواوں کے ساتھ  بونداباندی اور سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے لگی ہیں۔

طوفان کے باعث، کراچی، حیدرآبادسمیت سندھ کےمختلف شہرو ں میں 2اکتوبرتک بارش کا امکان ہے۔

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کیا کہ

آج شہر قائد میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔

About The Author