دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روسی عدالت کا گوگل پر 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد

گوگل کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

ماسکو

روسی عدالت نے سرچ انجن گوگل پر 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو کی مقامی عدالت نے سرچ انجن گوگل کو غیر قانونی مواد ڈیلیٹ نہ کرنے جرمانہ عائد کیا

جو تقریبا ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے بنتا ہے۔

گوگل کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

روس نے یوٹیوب کی جانب سے روس کے جرمن لینگویج چینلز کو ڈیلیٹ کیے جانے

پر یوٹیوب پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ماسکو کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے تھے

جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جبکہ اسی عدالت نے ٹوئٹر پر بھی 5 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

About The Author