دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یو اے ای کا غیر ملکی سیاحوں کے لئے ویزے جاری

ویزا آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں ہر روز 2 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو رہی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے 5 سالہ  ویزے جاری کرنا شروع کردیئے۔

ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ کے تحت دیگر ممالک کے شہری ایک وزٹ کے دوران 90 دن تک متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکیں گے۔

یہ ویزے تمام ملکوں کے شہریوں کو جاری کیے جائیں گے۔

سیاحتی ویزے کی فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے

سیاحتی ویزے کے حامل  سیاح جب چاہیں سیلف فنانس پر امارات آسکیں گے

ایجنسیز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے سیاحتی ویزوں کی مانگ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران 4 گنا بڑھ گئی ہے

خاص طور پر ان لوگوں کی طرف سے جو دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

ویزا آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں ہر روز 2 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو رہی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سیاحتی ایجنسیوں کے سربراہوں نے خلیج ٹائمز کو ملٹی انٹری

سیاحتی ویزا کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔

پاکستانی قومیت رکھنے والوں کو اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ 1 لاکھ 62 ہزار روپے میں ملے گا۔

اس حوالے سے میڈیکل انشورنس لازمی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے دنیا بھر کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات

میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک نیا ریموٹ ورک ویزے کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔

About The Author