اسلام آباد
وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منعقدہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل سے متعلق آرڈیننس کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے
جب کہ 34 ادویات کی قیمتوں کا بھی تعین کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں انڈونیشیا کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے
انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو بھی شامل ہے۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو