دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اٹلی میں مفت رہائش کے ساتھ 55لاکھ روپے بھی حاصل کریں

اس شہر میں رہائش اختیار کرنا آسان تو ہے تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے کچھ شرائط بھی عائد کی ہیں ۔

 اب آپ یورپ کے ایک منفرد ملک اٹلی میں رہائش اختیار کرسکتے ہیں

اور اس کیلئے آپ کو 33 ہزار ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی تو کیا آپ اس آفر کو قبول کریں گے؟

ساحل سمندر کے قریب جنوبی اٹلی کا شہر”کلابریا” جس کا کل رقبہ 15,080 مربع کلومیٹر اور آبادی تقریباً بیس لاکھ کے قریب ہے، “کلابریا” انتظامیہ نے اس شہر کی آبادی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے

اور اس  منصوبے کے تحت کم سے کم 2 ہزار افراد کو بسانے کیلئے تین سالوں کے دوران 33 ہزار امریکی ڈالر کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے

اس فیصلے کا مقصد اس چھوٹے سے شہر کو تیزی سے آباد کرنا ہے

جس کیلئے انتظامیہ نے اس شہر میں آباد ہونے والے افراد کے لئے ایک اچھی رقم کا بندوبست کیا ہے۔

About The Author