دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیڑا ہے یا کوئی خلائی مخلوق ؟

برازیل کے بارانی جنگلات میں ایک عجیب و غریب کیڑا بھی پایا گیا ہے

یہ دنیا پروردگار کی بنائی ہوئی لاکھوں جانداروں سے بھری ہوئی ہے،

جن میں سے شائد کچھ ہی دریافت ہو چکی ہیں۔

برازیل کے بارانی جنگلات میں ایک عجیب و غریب کیڑا بھی پایا گیا ہے

جو ماہرین کو اس دنیا کی مخلوق نہیں بلکہ سائنس فکشن فلم کا کردار لگتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیڑے کا نام ’بوسائیڈیئم گلوبیولارے‘ ہے جسے برازیل کا ٹری ہوپر کہا جاتا ہے۔

اس کیڑے کی جسامت مٹر کے دانے جتنی ہے۔

اس کیڑے کے سر پر چار سے پانچ گیند نما کوئی چیز ہے جو کسی اینٹینا کی طرح لگتے ہیں۔

کیڑے کے بال اس قدر باریک ہوتے ہیں جو شاید کسی سینسر کا کام کرتے ہیں۔

تاہم سائنسدانوں کو اب بھی اس کے بارے میں تفصیلی معلومات معلوم نہیں ہیں۔ اسی کیڑے کی دیگر اقسام پر بارہ سنگھے کی طرح کی ساخت ہوتی ہے

جو اسے مزید ہولناک بناتی ہیں۔

بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گول ساختوں سے بھرے کیڑے کا جعلی سر کسی سینگ کی مانند ہے

جس سے وہ دوسروں پر حملہ کرتا ہے لیکن اس کے کوئی ثبوت نہیں مل سکے ہیں۔

ماہرِ حشرات کے مطابق یہ عجیب و غریب سر ایک طرح کی فنگس سے ملتے جلتے ہیں

جن کی بدولت وہ چیونٹیوں کے دماغ کو قابو کرکے انہیں زومبیز بناتی ہیں۔

آخر میں یہ فنگس چیونٹیوں کو اندر سے پھاڑ کر باہر نکل آتی ہے۔

About The Author