دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کا عمران خان کو بیرون ممالک سے ملے تحائف کی تفصیلات بتانے سے انکار

پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرار خالد کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کر لیا

حکومت کا عمران خان کو بیرون ممالک سے ملے تحائف کی تفصیلات بتانے سے انکار

وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

حکومت نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن

کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ تحائف کی تفصیل کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور

غیر ضروری خبریں پھیلیں گی، مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر اور

ملکی وقار مجروح ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرار خالد کو

نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کر لیا۔

About The Author