دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری

ا سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کیلئے 59 سیٹوں کی منظوری دے دی گئی۔ اسکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کی 59 سیٹوں کیلئے 184 اعشاریہ 5 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی

لاہور: پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری دے دی ہے۔
ہائیر ایجوکیشن، سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ اور سکول ایجوکیشن میں بھی نئی سیٹوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب میں 53 نئی نشستوں کیلئے 126 اعشاریہ چورانوے ملین روپے کا بجٹ منظور کیا گیاہے، اسی طرح اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کے محکمے میں 71 سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔

 71 سیٹوں کیلئے 182 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کی 74 سیٹوں کی منظوری کے علاوہ  74 سیٹوں کیلئے 123 اعشاریہ 35 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ا سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کیلئے 59 سیٹوں کی منظوری دے دی گئی۔ اسکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کی 59 سیٹوں کیلئے 184 اعشاریہ 5 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔منظور شدہ تمام تر بجٹ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے:پیمرا کے سابق چیئرمین اور صحافی ابصار عالم کے خلاف ’سنگین غداری‘ کا مقدمہ درج

About The Author