دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں اسکولوں کے تعلیمی سال22-2021 کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا

اب تعلیمی سال کا دورانیہ جون 2022 تک ہوگا

محکمہ سکول ایجوکیشن  نے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پنجاب  کے

اسکولوں میں تعلیمی سال کے دورانیے میں اضافہ کردیا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس  نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے

کہ  اسکولوں  کے تعلیمی سال22-2021 کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا  ہے.

اب تعلیمی سال کا دورانیہ  جون 2022 تک  ہوگا۔  اسکولوں کے سالانہ امتحانات جون میں ہوں گے۔

تعلیمی سال کے دورانیے میں اضافہ عالمی وبا کورونا کے باعث اسکولوں کی مسلسل بندش کی وجہ سے  کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بورڈز چیئرمینز کمیٹی نے حکومت سے استدعا کی تھی کہ جاری سال میں چھٹیوں کی تعداد اور آئندہ امتحان کے انعقاد سے آگاہ کیا جائے۔

تاکہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء کا امتحانی نصاب تیار کر سکے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث اسکولوں میں بچوں کی تعلیم مسلسل متاثر  ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز اسکولوں کو  دو ہفتوں کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

ایس او پیز پر عملدرآمد کے تحت اسکولز میں 50 فیصد حاضری، ماسک لازمی ،

لنچ اور پانی کی بوتل بھی بچوں کو ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔

صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقنینی بنائیں گی۔

About The Author