نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرشہریوں کو 20 سے زائد خدمات کی ایک کلک کے ذریعے فراہمی

ای پے کے ذریعے 40 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس وصول کئے ہیں۔

لاہورسردارعثمان بزدار کی ہدایت پرشہریوں کو 20 سے زائد خدمات کی ایک کلک کے ذریعے فراہمی:

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرشہریوں کو 20 سے زائد خدمات کی ایک کلک کے ذریعے فراہمی
ای پے کے ذریعے 40 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس وصول کئے ہیں۔

 55 لاکھ سے زائد شہری ای پے کی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔

 جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

 وقت کی بچت کے ساتھ ٹیکس کی آسان ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، کاٹن فیس، ای آکشن اور

موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن و ٹرانسفر فیس ای پے کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

 پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس اور پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی ادائیگی ای پے کے

ذریعے ممکن ہے۔

 لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ٹریفک چالان کی ادائیگی ای پے کے تحت ہو

سکتی ہے۔

بورڈ آف ریونیو میں انتقال (میوٹیشن) فیس، فرد فیس اور ای سٹیمپنگ فیس کی ادائیگی ای پے کے ذریعے کی

جا سکتی ہے۔

محکمہ صنعت میں بزنس رجسٹریشن فیس اور سکول ایجوکیشن کے تحت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن

فیس کی ادائیگی کیلئے ای پے کے تحت سہولت دی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں روٹ پرمٹ اور وہیکلز فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ای پے کے تحت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

محکمہ آبپاشی میں ای آبیانہ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر ای آبیانہ کا آغاز خانواہ، لیہ، قصور اور شیخوپورہ سے کیا گیا ہے۔

لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ورکرز پارٹیسیپیشن فنڈ اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تحت روٹ

پرمٹ ای پے کے تحت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو ہر سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے۔

پنجاب ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

عوامی خدمات کی فراہمی، کاروبار میں آسانی او رنوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیح

ہے۔

سرکاری اداروں میں خدمات کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے۔

آٹومیشن کی وجہ سے عوام کو سرکاری محکموں کے چکر نہیں لگانا پڑتے۔

About The Author