دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عالمی یوم خواندگی پر پیغام

پنجاب میں سوفیصد شرح خواندگی ہمارا عزم ہے، ہر قیمت پر پورا کریں گے۔

لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عالمی یوم خواندگی پر پیغام

 خواندگی انسان کے شعور و آگاہی کو جلا بخشتی ہے۔

 تعلیم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں۔

 حصول تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

ل حکومت پنجاب اس حق کو بچوں تک پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔عثمان بزدار

 صوبے کی تاریخ میں جامع ”پنجاب سکول ایجوکیشن پالیسی“2020متعارف کرائی گئی ہے۔

 شرح خواندگی بڑھانے کیلئے پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرکی تعلیم پر توجہ دی گئی ہے۔

 ہماری حکومت نے ملتان میں پہلا ٹرانس جینڈر سکول قائم کیا ہے۔

 سکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے31 ہزار سے زائد ایس ٹی آئی بھرتی کئے جارہے ہیں۔

 33ہزار سے زائد مرد و خواتین ایجوکیٹر زکی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے۔

: 10 پسماندہ اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے بھرتی کیلئے قواعد میں نرمی کی گئی ہے۔

 ان اضلاع میں ہارڈ شپ کے تحت مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

ماضی کی حکومت نے5سال میں 1330 سکول اپ گریڈ کئے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے 3 برس میں 1533سکول اپ گریڈ کئے۔

رواں مالی سال میں مزید 7ہزار سکول اپ گریڈ کئے جائیں گے۔

مجموعی طورپر 27ہزار سکول اپ گریڈ کئے جائیں گے۔

سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ پانچویں اورآٹھویں کے روایتی امتحانات ختم کردئیے گئے ہیں۔
ان امتحانات کی جگہ سکول بیسڈ Assessment

کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔عثمان بزدار

تحریک انصاف کی حکومت کے ان اقدامات سے شرح خواندگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے منظم و ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔

یہ اقدامات تعلیمی شعبے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سوفیصد شرح خواندگی ہمارا عزم ہے، ہر قیمت پر پورا کریں گے۔

حکومت پنجاب تعلیم اورفروغ تعلیم کیلئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ شرح خواندگی میں اضافے کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنا

بھرپور کردار اداکریں۔

آج کے دن ہمیں مل کر شرح خواندگی میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عہد کرنا ہے۔

About The Author