لگثری گاڑیوں کے لیے مشہور بی ایم ڈبلیو حالیہ برسوں سے جدید بائیکس پر بھی کام رہی ہے۔
اور اب کمپنی کی جانب سے کانسیپٹ ماڈل سی ای 02 منی بائیک کو پیش کیا گیا ہے۔
دو پہیوں والی سی ای 02 میں 11 کلو واٹ کی بیلٹ ڈرائیو موٹر موجود ہے
جو اس کو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
کمپنی نے بیٹری کے بارے زیادہ تفصیلات تو فراہم نہیں کی ہیں
مگر دعویٰ کیا ہے کہ فل چارج ہونے پر “سی ای 02” 90 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔
بائیک میں کوئی پیڈلز تو نہیں مگر بی ایم ڈبلیو کے مطابق اس میں فٹ ریسٹس موجود ہیں۔
سی ای 02 کا وزن 120 کلوگرام ہے۔
اس سے قبل بی ایم ڈبلیو کی ایک اور کانسیپٹ موٹرسائیکل سی ای 04 کو اب کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کی تیار ہورہی ہے
تو امید ہے کہ مستقبل قریب میں سی ای 02 بھی صارفین کے لیے تیار کی جائے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس