افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغانستان کے آخری صوبے پنج شیر میں فتح کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ
دشمن کا آخری گڑھ وادیٔ پنج شیر کو فتح کرلیا گیا ہے، اللّٰہ کی مدد اور قوم کی حمایت سے پنج شیر میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللّٰہ کی مدد اور قوم کی سپورٹ سے
پنج شیر میں کامیابی حاصل ہوئی ہے،
وادی پر امارت اسلامی کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے۔
ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بتایا کہ شمالی اتحاد کے متعدد کمانڈر اور جنگجو مارے گئے،
کئی فرار ہوگئے، امید ہے پنج شیر کے عوام کو آئندہ استحصال کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،
ہم سب مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔
اس سے قبل پنج شیر میں طالبان اور مزاحمتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری تھی
اور دونوں جانب سے وادی کے بیشتر اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا ،
تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس