دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 24 برس بیت گئے

شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں

کروڑوں دلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 24 برس بیت گئے۔

شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں

اور انہیں ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی۔

بھولی بھالی صورت اور پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی

نے 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی۔

ڈیانا کی شہرت کا سورج برطانوی شہزادہ چارلس سے منگنی کے بعد طلوع ہوا

اورپھر شادی سے شاہی سفر کا آغاز کیا تو لوگوں نے اسے خوشیوں اور

خوابوں کے سفر سے تعبیر کیا جس کے بعد2 بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی ولادت ہوئی۔

شہزادی ڈیانا اپنی ازدواجی زندگی کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر پائیں۔

دونوں کی زندگی میں کمیلا پارکر، جیمز گبلی، جیمز ہیوئیٹ اور لیگی بورک

جیسے رقابت دار آئے اور16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی۔

ڈیانا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ناکام ازدواجی زندگی

کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی ناچاکیوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کر لیا۔

ڈیانا کی زندگی کی طرح موت بھی میڈیا کےلیے سب سے بڑی خبر بن

گئی 31 اگست 1997 کو ڈیانا پیرس کے ہوٹل سے اپنے دوست دودی الفائد کے ساتھ روانہ ہوئی۔

ڈیانا منزل تک نہ پہنچ سکی جب ان کی گاڑی ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوکر

مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں شہزادی کےساتھ ان کے دوست بھی جان کی بازی ہار گئے۔

ڈیانا کی آخری رسومات کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئی ہیں۔

ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کابڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی اور طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔

طلاق کے بعد ان کے ایک مصری ارب پتی اور پاکستانی ڈاکٹر کےساتھ دوستی کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں

تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ شہزادی ڈیانا فلاحی کاموں کے سلسلے میں پاکستان بھی آئیں۔

About The Author