افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ
افغانستان کا محفوظ اور خوشحال مستقبل طالبان کا امتحان ہے۔
زلمے خلیل زاد کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ
افغانستان میں امریکی جنگ ختم ہو چکی ہے اور طالبان کو اب افغانستان کو
محفوظ امور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہادر امریکی فوجیوں نے امتیاز اور قربانی کے جذبے سے
خدمات انجام دیں، امریکی انخلا کے بعد اب افغانوں کے لیے فیصلے کا لمحہ ہے۔
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان کا مستقبل افغانیوں کے ہاتھ میں ہے۔
افغان عوام مکمل خود مختاری کے ساتھ اپنا راستہ منتخب کریں گے۔
افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ
طالبان کو اب ملک کو محفوظ اور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔
زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پر امن و مستحکم افغانستان اور اس کے خوش حال مستقبل کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟