آر آئی یو جے نے 12ستمبر کو آزادی صحافت ریلی کا اعلان کر دیا، ریلی 12 ستمبر شام چار بجے نیشنل پریس کلب سے پارلیمنٹ روانہ ہو گی
اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ہنگامی اجلاس میں آزادی صحافت مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا 12 ستمبر 2021 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے آزادی صحافت ریلی نکالی جائے گی جو پارلیمنٹ کے باہر پہنچ کر24 گھنٹے کے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہو جائے گی جہاں پر رات بھر ملک کےمعروف اینکرز اپنے پروگرام کریں گے، علامتی دھرنا13 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد ختم کر دیا جائے گا راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر عامر سجاد سید کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پریس فریڈم ایکشن کمیٹی کے چیئرمین افضل بٹ،سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک،ممبر ایف ای سی شفیق راجہ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،سیکرٹری انور رضا،سابق صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی،اصغر چوہدری، ایگزیکٹو ممبر اظہار خان نیازی،روبینہ شاہین،فرحت عباسی،افشاں قریشی ،سنیئر صحافی آصف بشیر چوہدری،نیئرعلی ،رانا زاہد،رانا کوثر،جعفر بلتی کے علاؤہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں صحافیوں کی جبری برطرف،تنخواہوں واجبات کی عدم ادائیگی،تنخواہوں میں کٹوتیوں،صحافیوں پر ہونے والے تشدد اور اغواء کے واقعات،صحافیوں کو آف ائیر کرنے اور پروگراموں کی بندش اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر 2021 کو بلایا گیا ہے اور آر آئی یو جے آزادی صحافت ریلی 12 ستمبر کو شام چار بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے شروع کرے گی جو پارلیمنٹ کے باہر پہنچ کر 24 گھنٹے کے دھرنے میں تبدیل ہو جائے گی،ریلی میں سیاسی ،مذہبی،وکلا،طلباءاور تاجر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی اور احتجاجی دھرنے میں رات بھر ملک کے نامور اینکرز جن میں حامدمیر،طلعت حسین ،نصرت جاوید،مطیع اللہ جان،امبرشمسی رات بھر اپنے پروگرام کریں گے اور 13 ستمبر کو صدر پاکستان عارف علوی کے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بھی احتجاجی دھرنا جاری رہے گااور یہ علامتی احتجاجی دھرنا صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد ختم ہو جائے گا
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر