نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ میں بڑھتے کرونا کیسز کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ میں کرونا ڈیلٹا کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں

جس کے بعد حکومت نے آکلینڈ میں مزید 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ

نارتھ لینڈ میں نافذ لاک ڈاؤن کو لیول 3 کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل آکلینڈ میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا

نیوزی لینڈ میں کرونا ڈیلٹا کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے

جس کے باعث حکومت کی جانب سے انتہائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ایک اضافی اقدام کے طور پر پارلیمنٹ کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا تھا

جبکہ اراکین پارلیمنٹ کی منتخب کمیٹیوں کو اجلاس جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کورونا کا ایک کیس سامنے آنے پر

نیوزی لینڈ حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔

About The Author