دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیا چئیرمین پی سی بی کون ہوگا؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا چئیرمین پی سی بی بننے کا امکان ہے

نیا چئیرمین پی سی بی کون ہوگا ،،، فیصلہ تیرہ ستمبر کو ہوگا

پی سی بی بورڈ آف گورنرز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھیجے گئے

دو ناموں میں سے ایک کا چناو کرینگے

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا چئیرمین پی سی بی بننے کا امکان ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے پی سی بی کے چھتیسویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے

الیکشن کمشنر نے یہ فیصلہ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا

پی سی بی کے پیٹرن وزیراعظم عمران خان نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو آئندہ تین سال کے لئے بی او جی کا رکن نامزد کیا ہے

بی او جی کے دیگر پانچ ارکان میں عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، عارف سعید اور جاوید قریشی شامل ہیں

پی سی بی کے مطابق تمام ارکان بحیثیت آزاد رکن بی او جی کا حصہ ہیں جبکہ

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان بھی بی او جی میں شامل ہیں

About The Author