اسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر قرار دینے کے باعث امریکہ کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
میں سمجھتا ہوں امریکہ نے بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنرمنتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
اور بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر قرار دینے کے باعث امریکہ کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہو گیا۔
امریکہ رویے پر انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 20 سال تک افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کی ناکام کوشش کی
اور اب امریکہ سمجھتا ہے اس کا 20 سال کا ملبہ صاف کرنے میں پاکستان مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے تنازع کا
کوئی فوجی حل نہیں ہے
اور ہم واضح کرچکے ہیں کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد پاکستان میں کوئی امریکی اڈا نہیں ہو گا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟