افغانستان کے صوبے قندھار کے گرد طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان قندھار کے احمد ولی اسکوائر تک پہنچ گئے۔
طالبان نے قندھارکی سرپوسہ جیل پرحملہ کرکے ایک ہزار قیدی رہا کروالیے ہیں۔
طالبان نے افغان فورسز کو پسپا کرتے ہوئے افغان سرزمین پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
طالبان کے قبضے میں موجود صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 8ہو گئی ہے۔
جبکہ قندھار اور ہلمند کے صوبوں میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
دار الحکومت کابل کی جانب بھی طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔
یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
طالبان کابل کو شمال میں موجود افواج کی روایتی حمایت سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس