نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کے ریسکیو مشن میں غوطہ خوروں سمیت چالیس ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

ماسکو:

روس میں ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار 16 میں سے 8 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

ریسکیو اور مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر روس کے مشرق میں آتش فشاں کے سیاحتی سفر پر جاتے ہوئے ایک جھیل سے ٹکرا گیا۔

جہاز میں 13 سیاح اور 3 عملے کے ارکان سوار تھے جس میں 8 کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاہم اتظامیہ نے ان افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کے ریسکیو مشن میں غوطہ خوروں سمیت چالیس ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

روسی ٹی اے ایس ایس ادارے کے مطابق، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ڈوب گیا

اور کریل جھیل میں 100 میٹر (330 فٹ) کی گہرائی میں پڑا تھا۔ جبکہ روس میں فضائی حادثات کی تحقیقاتی ٹیم نے تباہ ہوئے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

روس میں “کامچٹکا” کم آبادی والا بہت بڑا علاقہ ہے جو سیاحوں میں اس کے ڈرامائی مناظر کی وجہ سے مقبول ہے۔

جولائی کے اوائل میں نجی کمپنی کا طیارہ تباہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جبکہ مئی 2019 میں ماسکو کے شیرمیٹیو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے

دوران ایرو فلوٹ کی ایک پرواز میں آگ لگ گئی تھی جس سے 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About The Author