دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الجیریا کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی

شمالی الجیریا میں جنگلات میں لگی آگ سے 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

شمالی الجیریا میں جنگلات میں لگی آگ سے 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 25 فوجی اور 17شہری شامل  ہیں۔ فوج کو متاثرہ علاقوں میں

شہریوں کی مدد کے لئے بھیجا گیا تھا۔

الجیریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  کے مطابق 17  صوبوں میں 100 سے زائد مقامات پر آگ  لگی ہوئی ہے۔

جنگل کی پہاڑیوں پر شعلوں کی بلند دیواریں اور دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

آ گ نے جنگلات کے قریبی دیہات کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق الجیریا میں بلند درجہ حرارت اور شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جو جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بنی ہے۔

جنگلات میں لگنے والی آگ نے حالیہ دنوں میں کئی ممالک میں تباہی مچا ئی ہے

جن میں ترکی ، یونان ، لبنان اور قبرص شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرم اور خشک موسم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے

جو جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا سبب ہے۔

About The Author