دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کر رہے ہیں۔

اسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں

جبکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقلیتوں کے فعال کردار کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا

اور بین المذاہب ہم آ ہنگی کا فروغ ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقلیتوں کو تمام آئینی، قانونی اور معاشرتی حقوق فراہم کر رہے ہیں۔

About The Author