اسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان آج بہاول پور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کسانوں کے لیے زرعی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کسان کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔
وزیر اعظم کے استقبال کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداربہاولپور میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان یونیورسٹی میں مختلف منصوبہ جات کا بھی افتتاح کریں گے۔ یونیورسٹی میں مختلف ا سٹالز کا وزٹ بھی کریں گے
وزیراعظم لال سوہانرا پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔ لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجر کاری کا آغاز کیا جائے گا۔ اس نئی ٹیکنوجی سے اربوں پودے قلیل مدت میں لگائے جا سکیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں کراچی میں جاری وفاقی منصوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان کراچی میں پاکستان نیوی کی تقریب میں شرکت کی۔ اور وزارت بحری امور کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔جس میں وزارت بحری امور کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
عمران خان نےبلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں شرکت بھی کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ