دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا ویکسین سے وائرس کے شدید وار سے 100 فیصد بچاوممکن،امریکی ماہرین

کرونا ویکسین لگوانے والے کرونا کے سخت وار سے محفوظ

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سے وائرس کے شدید وار سے 100 فیصد بچا جا سکتا ہے۔

بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے مراکز’سی ڈی سی’ کے اعداد و شمار کے مطابق 99.99 فیصد افراد جو کورونا وائرس کی دونوں ڈوز لگوا چکے ہیں

ان پر وائرس کا اتنا شدید اثر نہیں ہوتا کہ انہیں اسپتال منتقل ہونا پڑے یا انہیں موت کا خطرہ لاحق ہو۔

امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول کے مطابق 2 اگست تک 16 کروڑ 40 لاکھ امریکیوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوئی ہے۔

مکمل طور پر ویکسی نینڈ 16 کروڑ میں سے 1507 افراد کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسے۔ یہ شرح 0.001 فیصد بنتی ہے۔

ان 16 کروڑ افراد میں سے 7101 افراد کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال داخل ہوئے۔

ان کی شرح 0.005 بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مئی سے سی ڈی سی کی تمام تر توجہ ان کیسز پر مرکوز ہے

جو کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر اسپتال میں داخل ہیں۔

تاہم ویکسین لگوانے والے شہری کورونا کے پھیلاو کا سبب بن سکتے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی دستاویزات میں خبردار کیا گیا تھا کہ

ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے شہری بھی ڈیلٹا کی مختلف اقسام کو ویکسین نہ لگوانے کی طرح ہی پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ویکسین لگوانے والے 90 فیصد سے زائد افراد شدید نوعیت کے بیمار نہیں ہوتے

لیکن وائرس کو آگے بڑھانے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

About The Author