نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ضلع ڈیرہ غازیخان

تونسہ شریف:تھانہ سٹی تونسہ پولیس کی بڑی کاروائی، ایک شراب فروش گرفتار، 103بوتل شراب برآمد

اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان کے احکامات کی روشنی میں معاشرہ کے ناسور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی

تونسہ جاوید اقبال

ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ جاوید اقبال,محمد عارف بخاری سب انسپکٹر،محمداکرم اے ایس آئی معہ پولیس تھانہ سٹی نے کارواٸ کر کے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔

شراب فروش کاشف کمال سکنہ مرتضیٰ ٹاؤن کو شراب فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار۔

ملزم کے قبضہ سے 103بوتل شراب برآمد، گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی تونسہ میں مقدمہ درج کر دیا ہے۔

اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان نے کہا شراب کشید کار اور شراب فروشی جیسے ناسور پیشہ سے منسلک ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیےخصوصی مہم جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس اہلکاران کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ڈولفن فورس, ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شرکت۔

انسپکٹر ہیڈ کوارٹر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو.

تمام افسران و اہلکاران اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں.

فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی ہو گی.


ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے محرم الحرام کے پیش نظر تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک اہلکاران کی ہمہ قسمی چھٹیاں رخصت اتفاقیہ، رخصت کلاں اور اجازت ہائے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو محرم کے لئے تیار کردہ سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئ ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی تمام اہلکاران کو اپنے اپنے پوائنٹ پر ڈیوٹی شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل رپورٹ کرنے کی ہدایت۔

ڈی پی او نے کہا کہ ایس ایچ اوز ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاران کو ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق لازمی بریف کریں۔

بزدار حکومت کے عاشورہ محرم کے پرامن انعقاد کیلئے احسن اقدامات
تحریر:محمد جنید جتوئی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی جی خان
اسلام میں سن ہجری کا آغاز نبی اکرم ﷺ کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی

طرف ہجرت کی مناسبت سے ہوا. اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہے. اللہ تعالی نے محرم الحرام کو دوسرے مہینوں پر فضیلت اور برتری بخشی ہے

مقصد اس کا یہی ہے کہ اللہ تعالی کے بندے اور نبی کریم ﷺ کے امتی اللہ تبارک وتعالی کے انعامات، احسانات،فضائل و برکات کو اپنے دامن میں سمیٹیں.

قرآن کریم میں تاکید کی گئی ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا ” ان کو اللہ کے دنو ں کی یاد دلاؤ ” محرم الحرام کو قربانیو ں، ایثار کا مہینہ بھی قرار دیاجاتا ہے

محرم الحرام کے پہلے دس دن کو عاشورہ کہا جاتا ہے عاشورہ عشرہ سے نکلا او رعشرہ عربی گنتی میں دس کو کہتے ہیں بزرگ فرماتے ہیں کہ

اللہ تعالی نے امت محمدیہ ﷺ کو جو فضیلتیں اور کرامات عطا فرمائیں ان میں یہ دن شامل ہیں

اس لیے اس دن کو عاشورہ کہتے ہیں یہ بھی کہا جاتاہے کہ اس دن اللہ تعالی نے دس مختلف انبیائے کرام کو مختلف انعامات سے نوازا اس لیے اسی مناسبت سے اس کو

عاشورہ کہا جاتا ہے. خطباء سے سنا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ایک مرتبہ ام المومنین ام سلمہ سے کہا کہ

آج کسی کو اندر نہ آنے دیں ایک خاص مہمان آنے والا ہے. کہتے ہیں کہ اسی دن حضرت امام حسین علیہ السلام دوڑتے ہوئے آئے اور ام سلمی نے انہیں اندر جانے سے

روکا لیکن وہ رونے لگ گئے جس پر انہوں نے انہیں اندر جانے کی اجازت دی. تھوڑی دیر کے بعد حجرہ سے نبی کریم ﷺ کے رونے کی آوازیں آئیں تو وہ اندر گئیں

تو پوچھنے پر آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالی کے جلیل القدر فرشتے نے انہیں بتایا ہے کہ ایک دن آئے گا کہ

آپ کے امتی حضرت امام حسین علیہ السلام کو شہید کر دیں گے. فرشتے نے اس جگہ کی خون آلود مٹی بھی دکھائی.

محرم الحرام حضرت امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت کی قربانی کی وجہ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور” اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ”
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام ایام خصوصا مذہبی اجتماعات کیلئے

خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عاشورہ محرم کے پر امن انعقاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے

خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت اس سال عاشورہ محرم کو خصوصی طو رپر فوکس کیاگیاہے.

افغانستان، ایران اور ہندوستان کے سرحدی معاملات کو دیکھتے ہوئے ایجنسیوں کو خصوصی طو رپر متحرک کرنے، سکیورٹی
فورسز کو الرٹ رہنے، تھانہ سطح سے صوبائی سطح کی امن کمیٹیوں کو فعال کردار اداکرنے، علماء مشائخ اور تمام مکاتب فکر کی معاونت کی ہدایات جاری کی گئیں.

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کیبنٹ ڈویژن نے صوبہ، ڈویژن، ضلع اور حساس مقامات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے

بعد انتظامات کی ہدایات جاری کیں. وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کے وفد نے ڈویژنل سطح کے دورے کر کے بین المسالک تنازعات او رمعاملات دیکھے.

علماء کے تعاون سے نہ صرف انہیں عاشورہ سے قبل حل کیااور مذہبی ہم آہنگی کی مثالی فضا قائم کی.
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے انتظامی افسران کو واضح پیغام دیا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر مذہبی منافرت پھیلانے پر سخت کارروائی ہوگی اور ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں ہر قسم کی وال چاکنگ کے خلاف سخت کارروائی کریں

انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی، آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری بلدیات،

اے آئی جیز سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری و ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور امن کمیٹیوں کے ارکان کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ متعلقہ کمشنرز، آرپی اوز، ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے

ذریعے اپنے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔ وزیر قانون نے کہا کہ ہم علماء کرام کے شکر گزار ہیں کہ قیام امن میں ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری و ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کو ہدایت کی کہ محرم کے دوران وہ جنوبی پنجاب کے

تمام اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی بھی آرہا ہے لہذا اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی بھی حوالے سے محرم الحرام کا تقدس مجروح نہ ہونے پائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مقامی سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ محرم سے پہلے تعزیہ کے راستے سے تجاوزات ہٹانے، صفائی اور نکاسیء آب پر خصوصی توجہ دی جائے اور اجتماعات اور جلوسوں میں کووڈ ایس او پیز

پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ آئی جی پولیس نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی پوسٹ وائرل ہو تو اس کے خلاف کی گئی حکومتی کارروائی بھی

ساتھ وائرل ہونی چاہیے۔ اے چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے حکومت
کی جانب سے ہرقسم کا تعاون ملے گا۔علماء کرام نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسالک کے علماء بھائی چارے میں متحد اور

یکجا ہیں اور ان شاء اللہ پہلے کی طرح محرم کے دوران امن رہے گا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی اتحاد بین المسلمین کے وفد نے مرکزی چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی پاکستان،

سفیر امن،خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیاضلع کونسل ہال میں اتحاد بین المسلمین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد، آر پی او محمد فیصل رانا،

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب ترین، ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء،ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک،ڈی پی او عمر سعیددیگر

افسران لاہور سے علماء اور ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین موجود تھے.
چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی پاکستان،سفیر امن،خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر یہ قافلہ لاہور سے روانہ ہوا او رمختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے علماء،امن کمیٹیوں کے اراکین سے ملاقاتیں کیں. انہوں نے کہاکہ

اتحاد بین المسلمین اور” پیغام پاکستان” کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔قیام امن کیلئے حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ علماء کا بھرپور تعاون رہے گا۔محرم الحرام میں امن کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کردار ادا کریں۔

علماء اور ذاکرین محراب و منبر سے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔مدارس،مساجد اور خانقاہوں سے ہمیشہ امن اور سلامتی کا پیغام ملا ہے۔قیام امن کیلئے حکومت کی کوششیں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ڈی جی خان ڈویژن سے بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھی جائے،مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ

اہل بیت اطہاراور صحابہ کرام کے ایام اپنے عقائد کے مطابق منائے جائیں۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائے.مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ ”پیغام پاکستان” نے دشمن قوتوں کے ایجنڈوں کو ناکام کردیا ہے۔

پاک فوج اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیکر ملک کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام نے یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ پرامن رہیں گے

اور یہاں کسی قسم کا اختلاف نہیں۔علماء نے قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران انتظامات اور مسائل پر بات چیت کی گئی.ملک اور قوم کی سلامتی، استحکام پاکستان اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی
انتظامی افسران اور سکیورٹی فورسز کے سربراہان کے ساتھ نشست ہوئی۔کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلی سطحی ویڈیو لنک اجلاس میں محرام الحرام کے

انتظامات کا جائزہ لیا گیامشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عمر سعید اور دیگر افسران موجود تھیمظفرگڑھ سے اراکین اسمبلی عون حمید ڈوگر اور

محمد اشرف رند،لیہ سے اراکین اسمبلی شہاب الدین سہیڑ،سید رفاقت علی گیلانی،راجنپور سے رکن اسمبلی فاروق امان اللہ دریشک نے شرکت کی تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی موجود تھے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جنوبی پنجاب میں محرام الحرام کے پیش نظر سرچ اور ٹارگٹ آپریشن شروع کردیا۔شرپسند عناصر سے بیان حلفی لئے جارہے ہیں۔سی پیک اور ملک کی ترقی کی ملک دشمنوں کو تکلیف ہے،ملک میں انتشار کی ناپاک کوشش کی جاسکتی ہے۔

محرام الحرام کے دوران ڈرون،سی سی ٹی وی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔موجودہ حالات کے پیش نظر خاموشی سے گھروں میں بھی مجالس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رضاکاروں کے کوائف اور مذہبی شدت پسندی کے

رحجان کی جانچ پڑتال کرنے کے ساتھ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ منظور شدہ مجالس اور جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی دیں گے۔

مجالس اور جلوس کے نزدیک جشن پاکستان کی تقریبات سادگی سے منائی جائیں۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ملک بالخصوص ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مذہبی ہم آہنگی اور یگانگت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے

ہرممکن کردار ادا کریں گے۔محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ہوں گے ضلعی کنٹرول روم اور روٹس کو بھی وزٹ کیا جائیگا۔
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشا داحمد نے انتظامی افسران، سکیورٹی فورسز اوردیگر افسران کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے.

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 462جلو س برآمد ہوں گے جن میں سے 229 حساس اور 30کو انتہائی حساس قرار دیاگیاہے 940مجالس میں سے 322کو حساس اور 95کو انتہائی حساس قرار دیاگیا ہے

ضلع ڈیرہ غازیخان میں تین فلیش اور دس ٹربل سپاٹ کی نشاندہی کی گئی. 153امام بارگاہ، اہل تشیع کی 139، بریلوی کی 444، دیوبندی کی 439، اہلحدیث کی 65مساجد اور دوچرچ موجود ہیں. ضلع ڈیرہ غازیخان میں دیوبندی کے دس،

بریلوی کے ایک اور اہل تشیع کے تین علماء و ذاکرین کی زبان بندی، دیوبندی کے 25، بریلوی کے پانچ، اہل تشیع کے انیس اور اہلحدیث کے ایک عالم کی ضلع بندی کی گئی ہے.

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پاک فوج اور رینجرز کی ایک،ایک کمپنی کی

خدمات طلب کی گئی ہیں. ضلع مظفرگڑھ میں یکم سے دسویں محرم الحرام تک 546جلوس منعقد ہوں گے جن میں سے 311کو حساس اور 110کو انتہائی حساس قرار دیاگیاہے.1240مجالس میں سے 578کو حساس اور 250کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے

ضلع مظفرگڑھ میں 18فلیش اور 77ٹربل سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے. ضلع مظفرگڑھ میں دیو بند کی 291، بریلوی کی 1050، اہل تشیع کی 78، اہلحدیث کی 60مساجد کے

علاوہ 138امام بارگاہ جبکہ اقلیتوں کے 24چرچ ہیں. ضلع مظفرگڑھ میں آٹھ دیو بند، دو بریلوی، چار اہل تشیع سمیت 14علماو ذاکرین کی زبان بند، 9دیو بند، ایک بریلوی اور گیارہ اہل تشیع کی ضلع بندی کی گئی ہے.

ضلع مظفرگڑھ میں تین آرمی اور پانچ رینجرز کی کمپنی کی خدمات طلب کی گئی ہیں اسی طرح ضلع لیہ میں 133جلوس برآمد ہوں گے جن میں 74کو حساس اور 28کو انتہائی حساس قرار دیاگیا ہے 1934مجالس برپاہوں گی جن میں 1481کو حساس اور 162کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے.

ضلع لیہ میں 12فلیش اور چار ٹربل سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے. ضلع لیہ میں 272دیو بند، 788بریلوی، 216اہل تشیع اور اہلحدیث کی 65مساجد کے علاوہ 216امام بارگاہیں ہیں. دیوبندی کے 150، بریلوی کے 222، اہل تشیع کے 11اور اہلحدیث کے دس مدارس موجود ہیں. اس کے علاوہ انیس چرچ اور احمدیوں کی سترہ عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے گا.

ضلع لیہ میں چھ دیوبندی، چار بریلوی، 23اہل تشیع کی زبان بندی اور 31دیوبندی، چھ بریلوی، 23اہل تشیع اور ایک اہلحدیث عالم کی ضلع بندی کی گئی ہے. ضلع راجنپور میں 217مجالس منعقد ہوں گی جن میں سے 190کو حساس

اور 23کو انتہائی حساس قرار دیاگیاہے. 535مجالس میں سے 465کو حساس اور پچاس
کو انتہائی حساس قرار دیاگیاہے ضلع راجن پو رمیں دیوبندی کے13، بریلوی کے دو،اہلحدیث کے ایک اور اہل تشیع کے چار علماء و ذاکرین کی زبان بندی،

دیوبندی کے 32، بریلوی کے دو اور اہل تشیع کے 17علماء و ذاکرین کی ضلع بندی کی گئی ہے. ضلع راجن پو رکیلئے پاک آرمی کی دو اور رینجرز کی ایک کمپنی کی خدمات طلب کی گئی ہیں.
ڈویژنل سطح پر 06429260499پر کنٹرول روم قائم کرنے کے ساتھ فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر جنرل 03448536198مقرر کیے گئے ہیں

اسی طرح ڈپٹی کمشنر آفس میں 0649260344پر کنٹرول روم قائم کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل 03006322914فوکل پرسن، ڈپٹی کمشنر آفس

لیہ میں 0606920116پر کنٹرول روم جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل 030278727333، ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ

میں 9200260 066پر کنٹرول روم قائم کر کے فوکل پرسن اے ڈی سی جی 03216908632اور ڈپٹی کمشنر آفس راجن پو رمیں 0604920029پر ضلعی کنٹرول
روم قائم کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل 03334438732کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے. تمام اضلاع میں تھانہ، تحصیل اور ضلع سطح کی

امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کر لیے گئے ہیں ڈویژن میں مجموعی طو رپر پاک آرمی اور رینجرز کی آٹھ،آٹھ کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں.چاروں اضلاع میں دیوبندی مسلک کے 37، بریلوی کے نو، اہل تشیع کے 34، اہل حدیث کے

ایک سمیت 81علماؤذاکرین او رخطبا کی زبان بندی کی گئی ہے. اسی طرح ڈویژن میں 97دیوبندی، 14بریلوی، 70اہل تشیع اور دو اہلحدیث سمیت 183علماؤ ذاکرین کی ضلع بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں یکم سے

دسویں محرم الحرام تک مجموعی طو رپر 1368جلوس اور 4649مجالس منعقد ہوں گی. ڈویژن میں دیوبندی کی 1235، بریلوی کی 2697، اہلحدیث کی 229، اہل تشیع کی 464مساجد اور 565امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے

علاوہ قادیانی کے 47، 45چرچ، مظفرگڑھ میں ہندو کی ایک اور اسماعیلی فرقہ کی 14عبادتگاہو ں سمیت سکیورٹی معاملات کے حوالے سے نظر رکھی جائے گی. محرم الحرام کے حوالے سے ڈویژن میں 42فلیش پوائنٹس، 96ٹربل سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سکیورٹی انتظامات احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے

پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی. ڈویژن میں 2244رضا کار سمیت 9523پولیس ملازمین جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے.

اسی طرح 4649مجالس کیلئے 2244رضا کار سمیت 7479پولیس افسران وملازمین سکیورٹی پر مامور ہوں گے.
ضلع ڈیرہ غازیخان میں 30روز کے دوران 14علماء اور ذاکرین کی زبان بندی کر دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری حکمنانہ کے مطابق

دیوبندی مسلک کے مولوی عبدالمتین، مظہر الحق قاسم، مولانا یار محمد قیصرانی، مفتی عبدالرحمن خالد، انو رحیدر، قاری عنایت اللہ، قاری رفیق احمد، غلام فرید طیب، مولانا عبدالغفور حقانی جبکہ بریلوی مسلک کے قاری سعید احمد اور قاری نذیر احمد،

اہل تشیع کے سجاد حسین المعروف خمینی، مظہر عباس، ماسٹر غلام رضا کی زبان بندی کر دی گئی ہے. ضلع ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کے دوران امن وا مان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے 50 شعلہ بیان مقرر، علماء کی ضلع بندی کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر کے حکمنامہ کے مطابق علامہ جعفر عباس جتوئی، غیور صابر، علامہ آصف رضا علوی، مولانا آصف معاویہ، مولانا سہیل عباس نقوی، مولانا عبدالعزیز خطیب لال مسجد، مولانا ابراہیم شاہ المعروف علی معاویہ بھائی،

مفتی محمد عمر، مولانا عطااللہ بندیالوی، محمد یوسف رضوی المعروف ٹوکہ، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، امیر محمد بھوروی، مولانا سبطین نقوی،

علامہ ساجد علی نقوی، بشیر حسین سالک، مولانا محمد عباس قمی، محمد حسین ڈھکو، سید مداح حسین، نزاکت عباس المعروف میزائل، غضنفر عباس
تونسوی، مولانا محمد یحی عباسی، خادم حسین ڈھلوں، مسرور نواز جھنگوی، ریحان ضیا فاروقی، حسنین معاویہ، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا محمد احمد لدھیانوی،

مولانا سلطان محمود ضیا، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، عبدالخالق رحمانی آف کبیر والا، علامہ گلفام حسین ہاشمی، علامہ ملک ریاض حسین، تجمل حسین گوہر، ذاکر عطا حسین کاظمی، ذاکر تقی قیامت، ذاکر اقبال شاہ تحصیل کھاریاں، علامہ سبطین کاظمی،

مولانا کفایت حسین نقوی، مولانا عالم طارق، مولانا شہادت علی طاہر، مولانا خلیل احمد سراج ڈیرہ اسماعیل خان، مولانا اللہ نواز سرکانی کوٹ سلطان، مفتی سعید احمد الحسینی کراچی، عبدالحمید چشتی خانیوال، قاضی شاہ مردان کروڑ لیہ، علامہ شہنشاہ نقوی کراچی،

مولانا سعد رضوی لاہو ر، اکرم طوفانی سرگودھا، ریاض احمد جھنگوی اور اشرف علی ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی حدود میں 30روز کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بالخصوص

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں عزاداروں کی ابتدائی طبی امداد کیلئے فیلڈ میڈیکل کیمپس قائم کرنے کے ساتھ مراکز صحت اور ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی بیڈز لگانے کے ساتھ خون کی

بوتلوں کا انتظام کرنے، وافرمقدار میں ادویات کی موجودگی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا.

محرم کے دوران کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کو کہا گیا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں گے.

محکمہ صحت کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ضرورت کے مطابق کورونا سنٹر بھی قائم کیے جاسکتے ہیں سکیورٹی فورسز امن و امان کیلئے فلیگ مارچ سمیت خالی عمارتوں، کرایہ داران، ہوٹل، سرایے کی باقاعدگی سے سرچنگ و سوئپنگ کریں گے.

روٹس اور دکانیں بند کرانے سمیت سکیورٹی کے دیگر انتظامات کیے جائیں گے. مجالس اور جلوسوں کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے آڈیو ویڈیو کے علاوہ خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی. وال چاکنگ کے

علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھی جائے گی. ممنوعہ مواد کی نشرو اشاعت پر پابندی ہو گی. بغیر اجازت سبیل لگانے، مجالس، جلوس پر پابندی ہوگی. فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے گی.

میونسپل کمیٹیز اورمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روٹس کی صفائی، بجلی کے لٹکتے تار ٹھیک کرنے، رات کے وقت روشنی کے مناسب انتظام سمیت دیگر اقدامات کریں. تمام محکموں کے فیلڈ کیمپ لگائے جائیں گے. کمشنر،

ڈپٹی کمشنرز ڈی پی اوز اوردیگر افسران باقاعدگی سے مجالس اور جلوسوں کو مانیٹرکریں گے. عزاداروں کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے سبیل اور نیاز کے کھانوں کو چیک کیاجائیگا

جس کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی، صحت اور دیگر محکموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں عاشورہ محرم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس کی معطلی سمیت دیگر اقدامات کیے جاسکتے ہیں


ڈیرہ غازیخان

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن ڈیرہ غازی خان کی چیئرپرسن مقرر کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی

زیر صدارت اوور سیز پاکستانیز کمشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پانچ درخواستوں پر فریقین کے موقف سنے گئے.ڈیرہ غازی خان میں اوور سیز پاکستانیز کمشن شہریوں کی دادرسی کیلئے سرگرم ہے۔چیئرپرسن نے اور سیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر

متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ،ایس این اے زبیر انجم اور دیگر شریک تھے۔

کمشن نے پانچ درخواستوں پر فریقین کے موقف سنے۔چیئرپرسن و ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ

پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بیرون ممالک روزگار میں مصروف پاکستانیوں کے حقوق کا دفاع کرے گی۔

ہر درخواست کا فیڈ بیک لیا جائیگا۔افسران موقع کا سروے کرکے مسائل کے حل کیلئے سفارشات پیش کریں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے

نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں. ریسکیو 1122نے مرکزی سٹیشن کے علاوہ 25موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کر دیئے ہیں.

ایمبولینس کے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی.

اہل تشیع نوجوانوں پر مشتمل 85رضا کاروں کو ابتدائی طبی امداد کی ضروری تربیت دے دی گئی ہے. ٹراما سنٹر میں 22بستر پر مشتمل خصوصی وارڈ بھی مختص کر دیاگیا ہے.

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی.

سیکرٹری بورڈ و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم نے بریفنگ دی. ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید، اے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ لنڈ، ڈی ایچ او ڈاکٹراختر سکھانی،

ایس این اے زبیرانجم اوردیگر محکموں کے افسران شریک تھے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس نے کہاکہ کارپوریشن،

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محرم روٹس کی تیاری کریں. بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹر اور لائٹس کا انتظام کیا جائے.

بجلی کے لٹکتے تار اور دیگر مسائل فوری حل کیے جائیں. اس موقع پر دیگر امو رکا بھی جائزہ لیاگیا


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے ابدالین سکول مظفر گڑھ میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا.

انہوں نے پہلے اور دوسرے گروپس کے پیپرز کی نگرانی کی اوردوران امتحان تمام ایس او پیز کی سختی کے ساتھ چیکنگ کی گئی.

امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کا نفاذ تھا سنٹرز پر کوئی اندرونی اور بیرونی مداخلت نہ تھی دونوں سنٹرز پر مکمل نظم وضبط کے ساتھ پرسکون ماحول میں امتحان لیاگیا.

امیدواروں کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہ تھی علاوہ ازیں تمام نگران امتحانی عملہ کے موبائل فون سپرنٹنڈنٹ سنٹرز کی تحویل میں تھے

شیخ امجد حسین نے کہا کہ ڈی ایس پی صدر مظفر گڑھ اور ایس ایچ او تھانہ صدر حسین علی شاہ کی طرف سے سکیورٹی انتظامات قابل ستائش تھے

انہوں نے واضح کیا کہ تمام حساس امتحانی سنٹرز کی سخت نگرانی کی جارہی ہے اور بورڈ کی ٹیمیں اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں اور بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے کوشاں ہیں.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اورموٹرسائیکل کے سائلنسر اتارنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں

جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ

وہ ان معاملات پر نظر رکھیں. موٹر سائیکل ورکشاپ کے مالکان کو ہدایات جاری کی جائیں کہ

وہ سائلنسر اتارنے والوں کی نشاندہی کریں اور موٹر سائیکلوں کے سائیلنسر نہ اتارے جائیں


ڈیرہ غازیخان

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ کی طرف سے جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں تحریک انصاف کے کارکن،

سول سوسائٹی، وکلاء، خواتین اور بچوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. ریلی کچہری چوک گھنٹہ گھر گول باغ سے ہوتی ہوئی

صدر بازار، گولائی کمیٹی لیاقت بازار سے ٹریفک چوک تک پہنچی. شہریوں نے ملی جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے ریلی کا بھر پور استقبال کیا.

مختلف چوراہوں پر شہریوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں. رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان میں حقیقی آزادی، خود مختاری اور استحکام پاکستان کیلئے جدوجہد کررہے ہیں.
3
ملک کو مضبوط بنانے اور شہر کی تعمیر نو میں ساتھ دیا جائے.

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان احمد خان بزدار کی قیادت میں پاکستان کو علامہ اقبال ؒ اورقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی فکر سے آراستہ ملک بنا کر دم لیں گے.

ریلی کے اختتام پر وطن کی سربلندی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی.

شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے.شرکاء نے آزادی مبارک کے پلے کارڈ اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب کی زیر صدارت محرم الحرام اور 14اگست کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ایس پی پٹرولنگ نے چاروں اضلاع کے ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اہم ایونٹ میں اپنے فرائض بخوبی انجام دیں.

شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور قیام امن کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائیں. انہوں نے کہاکہ

مجالس، جلوسوں کے روٹس اور جشن آزادی کی ریلیوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے.

کسی بھی گاڑی کو بغیر چیکنگ کے شہر میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے. انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پر

موٹر سائیکل سوار منچلوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور ون ویلنگ نہ کرنے دی جائے. خلا ف ورزی کی

صورت میں ان کی موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کرا دی جائیں


ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن آزادی2021 15 سال تک کی عمر کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ

بعنوان”روشن پاکستان” 10 اگست 2021 بروز منگل صبح 9 بجے صبح گورنمنٹ اے پی ایس ہائی سکول فار بوائز ڈی جی خان میں منعقد ہوگا۔تقریر کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ اور

ججز کا فیصلہ حتمی تصور ھوگا۔۔اول دوم اور سوم آنے والے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

حوصلہ افزائی کے لیے بھی ٹرافیاں دی جائینگی جبکہ شرکت کرنے والے تمام بچوں

میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے.

یہ بات ڈائریکٹر آرٹس کونسل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے


ضلع ڈیرہ غازیخان

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی چوری و ہاوس رابری سمیت 14 سے زائد وارداتوں میں ملوث سلیمی گینگ کے سرغنہ کو

ممبران سمیت گرفتار کر کے 6 عدد موٹر سائیکل اور رقم 2 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کر لی۔

تفصیل کے مطابق ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ محند اقبال بزدار اور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری، نقب زنی میں

ملوث سلیمی گینگ کے سرغنہ سلیم عرفی سلیمی ولد اقبال سکنہ سندیلہ شریف کو گینگ کے دیگر ممبران مدثر شکیل ولد شکیل احمد سکنہ نوتک، محمد شاہد ولد اللہ ڈیوایا سکنہ پیر عادل،

ابوبکر ولد اللہ ڈیوایا سکنہ جام پور کو گرفتار کر لیا یہ گینگ تھانہ سٹی، تھانہ صدر، تھانہ بی ڈویژن، تھانہ سول لائن اور تھانہ گدائی کے علاقے میں بھی وارداتیں کرتے تھے

اور ملزمان شہر ڈیرہ غازیخان کے متعدد علاقوں میں چوری، نقب زنی جیسی کئی وارداتوں میں سرگرم تھے

ملزمان سے مزید سلسلہ تفتیش جاری ہے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے

پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اسی طرح ایک ایک کاروائی میں ملزم نواز سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیل برآمدگی

موٹر سائیکل 06
رقم 02 لاکھ 70 ہزار
پستول 01

ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول نے نے کہا کہ سرکل سٹی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن، کرائمز کی وارداتوں کے خاتمے

اور سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے

تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سٹی سرکل پولیس کوشاں ہے۔


ڈیرہ غازیخان۔
محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام منتظمین مجالس و جلوس کو پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک

محرم الحرام میں گزشتہ سال کی نسبت سیکورٹی کے مزید موثر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او

ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس لائن میں اہل تشیع علماء اور جلوس و مجالس کے منتظمین کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔

ڈی پی او نے تمام شرکاء کا تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ کے دوران پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے جلوس و مجالس کی سیکورٹی انتظامات کے

حوالے سے منتظمین کو آگاہ کیا اور ان کے مسائل و سفارشات سنی گئیں۔

ڈی پی او نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ کا بنیادی مقصد محرم الحرام کے لئے کئے گئے

سیکورٹی انتظامات سے آپ کو آگاہ کرنا اور آپ کی جائز سفارشات کو سننا ہے۔

ماہ محرم الحرام ہمارے لئے مقدس مہینہ ہے۔ جس کے پرامن انعقاد کے لئے پچھلے سالوں کی نسبت اس سال سیکورٹی کے مزید موئثر انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

تمام جلوسوں کے منتظمین مقررہ وقت کی پابندی کریں اور جلوسوں کے پرامن اختتام کے لئے پولیس اور امن کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اہل تشیع برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جنہوں نے بھی میٹنگ کا انعقاد کرکے آپ کو درپیش مسائل سنے۔

میرے دفتر کے دروزاے آپ کے مسائل کو سننے کیلئے ہر وقت کھلیں ہیں۔ آپ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لئے مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

آپ کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں

مزید ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر کرونا SOP پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

About The Author