لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج دو صحافیوں کے مبینہ طور پر اغوا کے بعد گرفتاری کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ صحافی عمران شفقت کے اغواء کے بعد سینیئر صحافی عامر میر کے اغوا اور گرفتاری کی اطلاعات سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی عامر میر ، سینئر صحافی حامد میر کے بھائی ہیں۔ انہوں نے مخلتف نیوز چینلز میں سینئر پوزیشنز پر کام کیا بعد ازاں گوگلی نیوز کے نام سے اپنا سوشل میڈیا چینل بنایا جہاں مخلتف خبریں اور ان کے تجزئیے پیش کئے جاتے ہیں۔
گوگلی نیوز عام طور پر وہ خبریں اور تجزئیے پیش کرتا ہے جسے مین اسٹریم میڈیا پر پابندیوں کے باعث نہیں چلایا جاسکتا، علاوہ ازیں گوگلی نیوز پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیئے کا بھی کھل کر اظہار کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل صحافی اسد علی طور نے لکھا تھا کہ عمران شفقت کے اغواء کے بعد گوگلی نیوز کے مالک عامر میر کی گمشدگی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ جو کہ پچھلے پانچ گھنٹوں سے غائب ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ اہل خانہ کے مطابق انہوں نے ممکنہ تمام ذرائع سے رابطہ کیا مگر ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
واضح رہے کہ چند لمحوں قبل سینئرصحافی اور وی لاگر عمران شفقت کو بھی لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغواہ کر لیا گیا۔
عمران شفقت ایک صحافی ہیں جو مختلف چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر بھی منسلک رہ چکے ہیں جبکہ آج کل وہ اپنے یوٹیوب چینل ‘ ٹیلنگز وی عمران شفقت’ پر تجزئیے اور تبصرے پیش کرتے تھے۔ اپنی خبروں اور تبصروں کی بنیاد پر انہیں اینٹی اسٹیبلشمنٹ بھی سمجھا جاتا ہے۔
سینئر صحافی وتجزیہ نگار وجاہت مسعود کے مطابق صحافی عمران شفقت کو ایف آئی اے نے را ت ساڑھے بارہ بجے ان کی رہائش گاہ سے اغواء کیا۔ انہیں گھر سے لیجاتے ہوئے انہوں نے فائرنگ بھی کی اور ایک کاغذ پر فون نمبر لکھ کر اہل خانہ کے سامنے پھینک دیا۔
عامر میر اور عمران شفقت دونوں یوٹیوب چینلز چلاتے ہیں اور دونوں اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانئیے کی ترویج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سینئر صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے دونوں صحافیوں کے اغوا اور گمشدگی پر شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ دونوں صحافیوں کو فی الفور بازیاب کروایا جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ