دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی فون کا بچوں کے تحفظ کیلئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

فون پرنازیبا تصاویر بھیجنے یا آنے پر بچوں کے والدین کو اطلاع دی جائے گی۔

اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکورٹی فیچرز متعارف کرادیے ہیں

جس کے تحت فون پرنازیبا تصاویر بھیجنے یا آنے پر بچوں کے والدین کو اطلاع دی جائے گی۔

نئے فیچر کے تحت کسی بھی آئی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گا

آئی فون کے نئے سیفٹی ٹولز متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول کرنے والے بچوں کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے بچانے کے لیے   متعارف کرائے گئے ہیں۔

نئے فیچر کے تحت نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ بچے اگر نازیبا تصاویر بھیجتے یا وصول کرتے ہیں تو اس صورت میں آئی فون والدین کو وارننگ بھیجے گا۔

بچوں کے ساتھ  ایسی نازیبا تصاویر شیئر ہونے کی صورت میں خودکار طریقے سے حکام کو بھی اطلاع دی جائے گی۔

نئے فیچر متعارف کرانے کا بنیادی مقصد بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اگر بچے نازیبا تصویر دیکھنے کا انتخاب نہ کریں تو خود کار طریقے سے یہ تصویر دھندلی ہوجائے گی۔

ایپل کا مزید کہنا ہے کہ موبائل فون پر لنکڈ فیملی اکاؤنٹس استعمال کرنے والے والدین کو بھی ایسے مواد سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

نئے فیچر کے تحت بچے اگر نازیبا تصاویر دیکھنے کا انتخاب کریں تو ایسی صورت میں بچوں کے والدین کو پیشگی اطلاع دی جائے

آن لائن ٹول سے تصویر کو زندہ کرنے کی ٹیکنالوجی متعارف

ایپل کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی بچہ جنسی طور پر نازیبا تصویر بھیجنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی روک تھام کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

About The Author