دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رولز رائس کو 26ارب 10 کروڑ کا منافع

کمپنی نے 2021 کے سال کے پہلے چھ ماہ میں 114 ملین کا بزنس کیا

دنیا کی مہنگی ترین اور پر تعیش کاریں بنانے والی کمپنی رولز رائس نے اپنے اخراجات میں کمی کرکے 6 ماہ میں 26 ارب روپے سے زائد کا منافع کما لیا۔

کمپنی نے 2021 کے سال کے پہلے چھ ماہ میں 114 ملین کا بزنس کیا، جبکہ 2020 کے پہلے چھ میں کمپنی کو گیارہ کھرب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے باعث دیگر شعبوں کے ساتھ رولز رائس کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا

جس کے لیے کمپنی کو 5 بلین پاونڈز جمع کرنے کے لیے 52 ہزار ملازمین میں سے 9 ہزار کو نوکری سے نکالنا پڑا۔

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مشکل وقت سے نکل آئے ہیں لیکن بین الاقوامی فلائٹس کی بحالی کی غیر یقینی صورتحال کا مطلب ہے کہ

وہ اگلے سال ایک اہم مالیاتی ہدف سے محروم ہوسکتے ہیں۔

امریکی کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی توقع سے زیادہ تیزی سے دفاعی پرزے فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے

جس سے اس کی پہلی ششماہی کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مئی 2021 میں امریکی کمپنی رولز رائس نے 4 ارب روپے کی دنیا کی سب سے مہنگی کار تیار کی تھی۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق 20 ملین ڈالر قیمت والی بوٹ ٹیل کار کو

امریکہ کے ایک دولت مند اور ‘شاداب’ جوڑے نے خصوصی فرمائش پر تیار کرویا۔

About The Author