امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر وین کے حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی (ڈی پی ایس) کے ترجمان نے بتایا کہ
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سفید فورڈ مسافر وین تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، جس کا ڈرائیورغلط موڑ لے کر روڈ وے سے ہٹ گیا
اور گاڑی ہائی وے پر لگے میٹل کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔
ترجمان کے مطابق وین میں 30 افراد سوار تھے جن میں سے 22 تارکین وطن تھے،
تاہم کسی مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ڈی پی ایس ڈیپاٹمنٹ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
اور متاثرہ افراد کی شناخت رشتہ داروں کو مطلع کرنے کے بعد جاری کی جائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مارچ کے آغاز میں میکسیکو سرحد کے قریب زیادہ مسافر بٹھانے کی وجہ سے مسافر وین کو حادثہ پیش آیا تھا
جس میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
میکسیکو اور گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے تیرہ افراد اس وقت ہلاک ہوئے
جب 25 افراد کے ساتھ اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی بجری کے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس